گیسٹرو سمٹ 2018----"کے انتظامات مکمل، مندو بین کی آمد

ْپاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو و انٹرالوجی کے زیر اہتمام سالانہ کانفرنس سے قبل 3 ورکشاپس کا انعقاد نوجوان ڈاکٹروں کو معدہ وجگر کی بیماریوں کے علاج معالجے میں معاونت حاصل ہو گی‘پروفیسر غیاث النبی طیب

منگل 20 فروری 2018 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو و انٹرالوجی کی 34 ویں انٹر نیشنل سالانہ کانفرنس کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپس کا انعقاد کل سے لاہورجنرل ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جو نوجوان ڈاکٹروں کو براہ راست دکھائی جائیں گی ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے مندوبین لاہور پہنچ گئے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر اسرا ر الحق طور،ڈاکٹر غیا ث الحسن،ڈاکٹر بلال ناصر اور ڈاکٹر آصف گل بھی موجود تھے۔

پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ اس عالمی کانفرنس کو " گیسٹروسمٹ 2018 " کا نام دیا گیا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے بھی طبی ماہرین شریک ہوں گے اس عالمی کانفرنس کے باقاعدہ آغاز سے قبل زیر تربیت ڈاکٹروں اور فزیشنز کے لیے جنرل ہسپتال میں گیسٹر و انٹرالوجی سے متعلقہ 3 مختلف ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ہسٹو پتھالوجی ، آر ایف اے اور مینو میٹری کے موضوعات پر ورکشاپس کروائی جائیں گی اور ان ورکشاپس میں اندرون وبیرون ملک سے ماہرین امراض معدہ و جگر ڈاکٹرز اور زیر تربیت عملہ کو رہنمائی فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

پروفیسر غیاث النبی طیب نے کہا کہ گیسٹروسمٹ 2018 جیسا بین الاقوامی کانفرنس ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے جس سے بالخصوص نوجوان ڈاکٹروں کو معدہ وجگر کی بیماریوں کے علاج معالجے میں معاونت حاصل ہو گی انہوں نے کانفرنس سے قبل تین ورکشاپس کے انعقاد کو بھی مفید قرار دیا ۔تفصیلات کے مطابق 21 فروری کو مینو میٹری اینڈ پی ایچ مانیڑننگ پر جنرل ہسپتال میں صبح 9 سے 12 بجے تک کی ورکشاپ کے ماڈریٹر ڈاکٹر بلال ناصر اور ڈاکٹر آصف گل ہوں گے جبکہ 12 سے 2 بجے تک ہسٹو پتھالوجی ورکشاپ کو ڈاکٹر غیاث الحسن کنڈکٹ کریں گے اور آر ایف اے پر تیسری ورکشاپ سہ پہر اڑھائی سے چار بجے تک لاہور جنرل ہسپتال میں ہو گی اور ان تینوں ورکشاپس میں وڈیو لیکچرز بھی ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں