صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو کی کامیاب پنجاب فود فیسٹیول پرمبارکباد

پنجاب فود فیسٹیول میں لاکھوں افراد کی شرکت نے انوکھا ریکارڈ بنادیا ہے‘ صوبائی وزیر اقلیتی امور

منگل 20 فروری 2018 17:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے اپنے ایک پیغام میں دو روزہ پنجاب فوڈ فیسٹیول : کے کامیاب انعقاد پر پنجاب فورڈ اتھارٹی کے سربراہ نورالامین مینگل اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حلال فوڈ کو فروغ دینے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل تحسین ہے اور دو روز میں لاکھوں افراد کی شرکت نے ثابت کیا ہے کہ پنجاب کی عوام صاف اور معیاری کھانوں کی خواہشمند ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ بہار کی آمد پر لاہوریوں کو ایسا تحفہ دینا ایک مثبت اقدام ہے اور آئندہ ایسا فیسٹیول بڑے پیمانے پر کرنے کی ضرورت ہے۔صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ عوام کا جوش و خروش دیدنی ہے اور پنجاب حکومت ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کو ہی اپنا منشور مانتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے ہی اقدامات کرتی رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں