ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا (پرسوں )دوسری ماہانہ کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان

منگل 20 فروری 2018 17:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور شہزاد سلیم نے پرسوں بروز جمعرات کو دوسری ماہانہ کھلی کچہری کے انعقاد کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیجانب سے تمام ریجنل ڈی جیز کو کھلی کچہری لگانے کا احکامات صادر کیے گئے تھے ،گزشتہ ماہ نیب لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی جی نیب لاہور تمام شکایات بزات خود سنیں گے تاکہ انکا فوری ازالہ کیا جا سکے۔ رواں ماہ بھی عوامی شکایات پر فوری اقدامات کیلئے کھلی کچہری کا انعقاد 22فروری دن2سے 4بجے کے دوران کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں