نیب لاہور میں ( کل) کھلی کچہری لگائی جائیگی

منگل 20 فروری 2018 16:30

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو لاہور آ فس میں کل 22 فروری بروز جمعرات کو کھلی کچہری لگائی جائیگی‘ ترجمان نیب کے مطابق ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو لاہور شہزاد سلیم نے عوامی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے 22 فروری بروز جمعرات کو دوسری ماہانہ کھلی کچہری کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے‘ ترجمان نے بتایا کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے تمام ریجنل ڈی جیز کو کھلی کچہری لگانے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں‘ گزشتہ ماہ نیب لاہور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں ڈی جی نیب نے خود شکایات سنی تھیں اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے تھے‘ کل جمعرات کو بھی ڈی جی نیب کھلی کچہری کے موقع پر عوامی شکایات کے فوری حل کیلئے موقع پر موجود ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں