زینب قتل کیس ، مجرم عمران علی نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی

منگل 20 فروری 2018 16:30

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2018ء) قصور میں ننھی بچی زینب قتل کیس میں ملوث مجرم عمران علی نے اپنی سزا کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کردی ہے،اپیل میں مجرم عمران نے اپنے آپ کو بے گناہ ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا فیصلہ بڑی جلدی میں کیا گیا اور ٹرائل کے دوران قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے،مجرم کی جانب سے اپیل میں استدعا کی گئی کہ انسداد دہشتگردی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے،واضح رہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت نے ہفتہ کے روز مجرم عمران کو زینب قتل کیس میں 4 مرتبہ سزائے موت کے علاوہ عمر قید اور جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں