گلوکار عارف لوہار کا اپنے گانے کے ذریعے عوامی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے کا فیصلہ

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)گلوکار عارف لوہار نے اپنے گانے کے ذریعے عوامی اصلاح کا بیڑہ اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ گلوکار عارف لوہار مستقبل میں روایتی گانوں کے ساتھ عوامی مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے گانے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ اپنے گانوں کے ذریعے عوام میں شعور بیدار کرنے اور ان کی ذمہ داریاں اور حقوق کے حوالے سے اپنے گانوں کے ذریعے آگاہی دیں گے ۔ اس حوالے سے پنجابی کلام کو مرتب کیا جارہا ہے ۔ عارف لوہار پہلے گلوکارہوںنگے جو اپنے گانوں کے ذریعے عوام کو ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہ کریں گے ۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں