عدالت نے صاف پانی پراجیکٹ کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت میں 26 فروری تک توسیع کر دی

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن جواد الحسن نے صاف پانی پروجیکٹ کیس میں ملوث ملزمان کی عبوری ضمانت میں 26 فروری تک توسیع کر دی ہے مقدمے کی سماعت گزشتہ روز ہونا تھی لیکن مقررہ جج کے رخصت ہونے کی وجہ سے کیس پر مزید سماعت نہ ہوگی جس پر وکلاء کو ملزمان کی ضمانت میں توسیع کیلئے سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت سے رجوع کرنا پڑا ڈیوٹی جج نے آئندہ سماعت پر اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت پیش ہونے کیلئے پابند کر دیا ہے مقدمے میں صاف پانی منصوبے کے چیف ایگزیکٹو وسیم اجمل ،جنرل منیجر سروسز طاہر مقبول ،جنرل منیجر ملک وارث سمیت دیگر دس افسران و ملازمین شامل ہیں جن پر اپنے طور پر پانی کی قیمت مقرر کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام عائد ہے جس کی روشنی میں اینٹی کرپشن نے مقدمہ درج کر کے عدالت میں چالان پیش کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں