ملازمتوں کے حصول کیلئے نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) ملازمتوں کے حصول کیلئے نابینا افراد کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا اس سلسلے میں درجنوں نابینا افراد مال روڈ پر واقع کلب چوک میں دھرنا دیتے ہوئے ٹریفک بند کر دی نابینا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک ان کا احتجاج جاری رہے گا نابینا افراد نے مسلسل بے روزگار نابینا افراد کو ملازمتوں فراہم کریں اور ڈیلی ویجز پر بھرتی ملازمین کومستقل کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر نابینا مظاہرین نے پنجاب حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کے احتجاج کو چوبیس گھنٹے سے زائد وقت بیت چکا ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی شخص ان سے مذاکرات کیلئے نہیں آیا مظاہرین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے پر ازخود نوٹس لیں اور انہیں ان کا حق دلوائیں دریں اثناء مال روڈپر دھرنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کو کلیئر کروانے کیلئے سی سی پی او لاہور امین وینس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران نے مظاہرین سے مذاکرات کئے اور انہیں یقین دہانی کروائی کہ ان کے مطالبات تسلیم کر لئے جائیں گے تاہم مظاہرین کا موقف تھا کہ جب تک محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمہ داران افسران ان سے مذاکرات کیلئے نہیں آتے وہ یہاں سے منتشر نہیں ہونگے نابینا افراد کے مظاہرے کے باعث کلب چوک ،ایچی سن کالج اور گورنر ہائوس کے باہر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں