پنجاب انسٹی آف کارڈیالوجی میں گریڈ ایک سے گریڈ چار تک ملازمین مستقل نہ کئے جانے پر سراپا احتجاج

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) پنجاب انسٹی آف کارڈیالوجی میں گریڈ ایک سے گریڈ چار تک ملازمین مستقل نہ کئے جانے پر سراپا احتجاج بن گئے جہاں انہوں نے کام بند کر کے ہسپتال کے ایم ایس دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا اور ایم ایس کیخلاف نعرے بازی کی احتجاجی ملازمین کا موقف تھا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کام کررہے ہیں لیکن ہسپتال انتظامیہ انہیں مستقل نہیں کر رہی جس کے باعث وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں احتجاج کرنے والوں میں پیرا میڈیکل سٹاف اور الائیڈ ورکرز کے ملازمین شامل تھے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہسپتال کے گریڈ ایک سے گریڈ چار تک کے ملازمین کو مستقل کیا جائے اور اگر ان کا یہ مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا تو ان کا احتجاج مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں