بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچے کی شہادت پر اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 8سالہ بچے کی شہادت پر اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔بھارتی فوسز سیز فائر معاہدے کی کھولی خلاف ورزی کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے ایل او سی پر فائرنگ شروع کردیتا ہے۔جو انتہائی بزدلانہ فیل ہے۔لہذا یہ ایوان بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتا ہے اور فائرنگ سے شہید ہونے والے 8سالہ ایان کے اہلخانہ سے مکمل ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں