حکومت پر واجب الادا قرضوں کا بوجھ283کھرب کی بلند ترین سطح پر پہنچنا بیڈگورننس ہے ،میاں کامران سیف

منگل 20 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء)پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما وسیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ حکومت پر واجب الادا قرضوں کا بوجھ 283کھرب کی بلند ترین سطح پر پہنچنا بیڈ گورننس ہے ایک سال میں قرضوں کے بوجھ میں34کھرب کا اضافہ ہوا ملک پر بڑھتے ہوئے قرضے ملکی معیشت کیلئے نقصان دہ ہیں بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث پاکستان میں پیدا ہونے والا ہر بچہ بھی ڈیڑھ لاکھ کا مقروض پیدا ہورہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ہائوس میں کارکنوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی عوام سے بیرونی امداد قبول نہ کرنے اور کشکول توڑنے کا وعدہ کیا تھالیکن حکومت کے کشکول توڑنے کے تمام دعوے جھوٹے نکلے بڑھتے ہوئے قرضوں کے باعث کشکول تو نہیں ٹوٹا البتہ کشکول کا سائز ضرور بڑا ہوگیا ہے حکومت معاشی میدان میں ہر جگہ ناکام ہوچکی ہے ملک کے وزیر خزانہ نے قرضے لے لے کر ملک کو بھکاری بنادیا اور خود ملک سے کرپشن کیسوںسے بچنے کیلئے راہ فرار اختیار کرلی انہوںنے کہا کہ وزیرخزانہ کو اس کی لوٹی ہوئی دولت سمیت وطن واپس لایا جائے اور عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ۔تاکہ مستقبل میں کسی کو کرپشن کی جرات نہ ہوسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں