جعلی مقابلوں کے ماہر عابد باکسر کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) انکائونٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا ‘ عابد باکسر کو انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا‘ حکومت نے عابد باکسر کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کردی ‘ عابد باکسر کئی جعلی مقابلوں میں ملوث ہے اور اس کے منظر عام پر آنے سے کئی اہم شخصیات مشکل میں آسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو تفصیلات کے مطابق انکائونٹر سپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے۔ حکومت نے عابد باکسر کو خفیہ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عابد باکسر کئی جعلی پولیس مقابلوں میں ملوث ہے۔ اس کے منظر عام پر آنے سے کئی اہم شخصیات مشکل میں آسکتی ہیں۔ عابد باکسر کو چند دن قبل انٹرپول کے ذریعے دبئی سے گرفتار کیا تھا۔ عابد باکسر کے کزن علی باکسر نے اس کے پاکستان منتقل کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں