انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے‘راحیلہ آغا

منگل 20 فروری 2018 15:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 فروری2018ء) فلم اور ٹی وی کی سینئر اداکارہ راحیلہ آغا نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کا اچھا دور بہت یاد آتا ہے اور اب خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کی رونقیں بحال ہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری کے برے دن دیکھ کر دل افسردہ ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے راحیلہ آغا نے کہا کہ کیونکہ میرے سمیت بہت سے فنکاروں کو فلم انڈسٹری نے بہت کچھ دیا ہے لیکن آج اس پر برے دن ہیں تو ہم سب کی بھی ذمہ داری ہے کہ انڈسٹری کو مضبوط کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ انڈسٹری کی مضبوطی ہی ہم سب کی مضبوطی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں