شجر کاری مہم کے تحت ایک ماہ میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مکمل کریں گے ، چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز

پیر 19 فروری 2018 23:13

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز محمد جاوید انور نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے تحت ایک ماہ میں ایک لاکھ پندرہ ہزار پودے لگانے کا ٹارگٹ مکمل کر لیا جائے گا اور اس امر کو یقینی بنایا جائے گا کہ لگائے جانے والے پودے تناور درخت بنیں اور ہماری آنے والی نسلوں کو بہترین فضاء اور ماحول فراہم کریں ۔

ہیڈ کوارٹر ز ڈویژن میں شجر کاری مہم کے تحت پودا لگانے کی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے کہا کہ ملک بھر کی تمام ڈویژنوں میں خالی جگہوں ،ریلوے اسٹیشنوں کی حدود ،لوکوشیڈز ،ورکشاپوں ، سٹورز اورریلوے پٹریوں کے اطراف میں سایہ دار روایتی درخت لگائے جا رہے ہیں جن میں پیپل،بوڑھ،نیم،آرگن اور شیشم وغیرہ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان ریلویز نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ تمام ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس۔

منیجنگ ڈائریکٹرز اور ڈویژنل انجینئرز ذاتی طور پر شجر کاری مہم کو مانیٹر کریں اور ترجیحی بنیادوں پر اس مہینے میں ٹارگٹ حاصل کر لیا جائے۔ تقریب میں ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک عبدالحمید رازی ،ڈائریکٹر جنرل ایجوکیشن ڈاکڑ فرحان عبادت یار خان ،ایف اینڈ سی اے او ڈاکٹر محمد سعید ، ڈپٹی جنرل منیجر فرید احمد اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں