لاہور پولیس کا "بچوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ" کے عنوان سے سیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ

پیر 19 فروری 2018 23:09

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور پولیس نی"بچوں کے بنیادی حقوق کاتحفظ" کے عنوان سے سیمینارمنعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سیمینارکا انعقاد آج بروز منگل بوقت 10 بجے دن ایوانِ اقبال ایجرٹن روڈ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پولیس افسران کی سینئر قیادت سمیت سینئر صحافی، سکالرز، دانشور اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے علاوہ تعلیمی اداروں کے طلباء وطالبات کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔سیمینار میں بچوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے کیئے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال اور اظہارِ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں