آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) وفاق اورصوبوں میں حکومت بنائے گی ، نوازشریف

اور مریم نواز اداروں کی توہین نہیں کر رہے ،ْ عوام کے پاس جانا ان کا حق ہے ،ْ انجینئر امیر مقام

پیر 19 فروری 2018 23:05

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) وزیراعظم کے مشیرو مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخواہ کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن) وفاق اورصوبوں میں حکومت بنائے گی ،ْ لودھراں الیکشن اس بات کی دلیل ہے کہ آئندہ الیکشن (ن) لیگ ہی جیتے گی ،ْ وہ پیر کے روز سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے دورہ کے موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر امجد لطیف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ،ْ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہئے ،ْ سابق وزیراعظم نوازشریف اور مریم نواز اداروں کی توہین نہیں کر رہے ،ْ عوام کے پاس جانا ان کا حق ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے کوتسلیم کیا اور فوری طور پر وزارت عظمیٰ کا عہدہ چھوڑ دیا ،ْ،ْ ایک سوال پرانجینئر امیر مقام نے کہا کہ فاٹا کو جلد قومی دھارے میں لایا کرخیبر پختونخواہ کا حصہ بنایا جائے گا ،ْ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ کام وہاں کے وزیراعلی پرویز خٹک کے حلقے میں ہو رہے ہیں ،ْ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ایک شادی کی دوسری بار مبارکباد دیتا ہوں ،ْ شادیاں کرنا ان کا مشغلہ بن چکا ہے ،ْ انہیں چاہئے کہ وہ اتنی ہی توجہ صوبے میں بھی دیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں