پنجاب یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کیس ، سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اور تین انسپکٹر سے بذریعہ شوکاز نوٹس جواب طلب

پیر 19 فروری 2018 23:03

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب یونیورسٹی میں توڑ پھوڑ اور لڑائی جھگڑے کرنے کے کیس میں سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل اور تین انسپکٹر سے بذریعہ شوکاز نوٹس 21 فروری تک جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

انسپکٹر سجاد رشید، انسپکٹر عابد اور انسپکٹر مختیار عدالت پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ شوکاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے وقت دیا جائے۔

عدالت نے تفتیشی افسران کو 21 فروری کو دوبارہ طلب کر لیا۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج سجاد احمد نے وضاحت طلب کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ملزمان تو جوڈیشل تھے پیش کیوں نہیں کیا اور دہشت گردی کی خصوصی دفعہ کیوں اور کس کے کہنے پر ختم کی گئیں۔ملزمان کو ضمانت کے لیے عدالت نمبر 4 میں مارک کیا گیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں