گردہ اسکینڈل میں ملوث اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت مسترد

پیر 19 فروری 2018 23:03

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے گردہ اسکینڈل میں ملوث جنرل ہسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی نے ڈاکٹر فواد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو بلاجواز جیل میں رکھا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس لیے درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دیا جائی ۔ سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے بتایا کہ درخواست گزار ڈاکٹر فواد گردہ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے اور گردوں کی پیوندکاری کی بھاری رقم وصول کرتا تھا اور ملزم نے پیسوں کے لین دین کے لیے بے نامی اکاونٹس کا استعمال کیا تھا۔ عدالت نے فریقین دلائل سننے کے بعددرخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں