ملتان سمیت 13 اضلاع کے ووٹرز کو ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیاگیا

پیر 19 فروری 2018 23:03

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے چیئرمین الیکشن بورڈ نے ملتان سمیت 13 اضلاع کے ووٹرز کو ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے سے روک دیا ہے اور واضح کیا کہ دو یا دو سے زائد بارز کے ممبرز ہائیکورٹ بار کے رواں ماہ ہونے والے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن بورڈ کے سربراہ راجہ جاوید اقبال ایڈووکیٹ نے نوٹیفیکشن جاری کیا جس کے ملتان اور بہاولپور بنچ بارز کے ارکان پر لاہور ہائيکورٹ بار میں ووٹ ڈالنے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

. نوٹیفکیشن کے مطابق ملتان۔ خانیوال۔ساہیوال۔وہاڑی۔لودھراں کے ووٹرز ووٹ نہیں ڈال سکیں. اسی طرح بہاولپور، مظفر گڑھ، ڈی جی خان اور لیہ کے ووٹرز کے ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں ووٹ ڈالنے پر پابندی ہوگی۔لاہور ہائیکورٹ بار کے انتخابات میں راجن پور۔بہاولنگر۔ رحیم یار خان اور راولپنڈی کے ووٹرز بھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکتے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں