ایوان وزیر اعلی کے افسران ،ملازمین کیلئے رننگ بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد سپیشل الائونس دینے کی منظوری

پیر 19 فروری 2018 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء)محکمہ خزانہ پنجاب نے ایوان وزیر اعلی میں کام کرنے والے افسران اور ملازمین کے لئے ان کی رننگ بنیادی تنخواہ پر 50 فیصد سپیشل الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق اے جی آفس کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایوان وزیر اعلی کے تمام افسران اور ملازمین کو 2008 کی بجائے اب 2017 کی رننگ بنیادی تنخواہ کے مطابق سپیشل الائونس50 فی صد ادا کیا جائے۔اس سے ایوان وزیر اعلی کے تمام ملازمین اورافسران کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں