کاہنہ کے علاقے میں گھر میں کھیلتے ہوئے گولی چلنے سی12سالہ بچی جاں بحق

پیر 19 فروری 2018 22:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) کاہنہ کے علاقے میں کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے 12سالہ بچی جاں بحق ہو گئی ۔ اہل خانہ کے مطابق بچوں نے گھر کی تبدیلی کے باعث بکھرے ہوئے سامان سے رپیٹر گن اٹھا کر کھیلناشروع کر دیا اور اتفاقیہ گولی چل جانے سے 12سالہ بچی خدیجہ جاں بحق ہو گئی ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے لاش کو قبضے میں لے کر تحقیقا ت کا آغاز کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی تین سالہ بچہ کھیلتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں