لاہور، نا اہل حکمران ٹولے کے دن گنے جا چکے ہے،میاں حماد اظہر

قومی مجرموں کا اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا ہے، راہنماء تحریک انصاف

پیر 19 فروری 2018 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) پاکستان تحریک انصاف لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری لاہور میاں حماد اظہر نے کہا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز ، اسحاق ڈار، حسن نواز ، حسین نوازاور کیپٹن صفدر سنگین جرائم میں ملوث ہیں انہوں نے عوام کی امانت میں خیانت کی ہے ،لوٹ مار ، کرپشن ،فراڈ اور اربوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، رونا دھونا نواز شریف اور انکے درباریوں کا مقدر بن چکا ہے پاکستان اور نواز شریف اب اکٹھے کبھی بھی ساتھ نہیں چل سکتے ، جعلی مینڈیٹ پر اقتدار پر قابض نا اہل حکمران ٹولے کے دن گنے جا چکے ہے احتساب عدالت پر (ن) لیگ کی وزراء فوج ظفر موج ٹرائل میں رکاوٹیں ڈالنا چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقیقی احتساب ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے جس کی وجہ سے نواز شریف اور انکے درباریوں کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئی ہے ، قومی مجرموں کا اقتدار کا سورج ہمیشہ ہمیشہ کے لئے غروب ہو چکا ہے ، قوم کے اعتماد کو ٹھیس پہچانے اور عوام کا خون چوسنے والوں کا انجام قریب ہے اس لیے وہ اپنا بوریا بستریا باندھ لیں جیل انکا انتظار کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈمی وزیر اعظم خاقان عباسی اور وزراء عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں سے تنخواہ لیتے ہے لیکن نوکری اور کرپشن کا دفاع نواز شریف کی فیملی کا کرتے ہے، نواز شریف کے مداریوں کی اصلیت قوم کے سامنے ا ٓچکی ہے ، دھمکیوں اور استعفیٰ دینے کا وقت گزر چکا ہے اب تو قوم کرپٹ ٹولے کا احتساب او ر لوٹی ہوئی دولت کی پائی پائی کی وصولی چاہتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں