لاہور ،ایشیائی ترقیاتی بنک کے باہمی تعاون سے بنیادی ڈھانچہ کو جدید بنایا

جائیگا ، چیئرپرسن ریلوے

پیر 19 فروری 2018 22:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) ایشیائی ترقیاتی بنک نے پاکستان ریلوے کے ساتھ باہمی تعاون میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ اس کے بنیادی ڈھانچہ، رولنگ سٹاک اور انسانی وسائل کے انتظام کو جدید بنایا جا سکے یہ بات آج وزارت ریلوے میں ریلوے چیئرپرسن پروین آغا اور ڈی جی سنٹرل اور ویسٹ ایشیاء ڈیپارٹمنٹ ایشیائی ترقیاتی بنک وربر ای لی پو پچ کے مابین زیر بحث آئی ایشیائی ترقیاتی بنک کے نکتہ نظر کے مطابق ریلوے میں لائی جانے والی حالیہ ترقی کا تقاضا ہے کہ اس کے بنیادی ڈھانچہ کو اپ گریڈ کیا جائے ملاقات میں رسالپور لوکو موٹو فیکٹری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے نئی لوکو موٹو خریداری اور فریٹ کمپنی بھی زیر بحث آئی ۔

یہ پیشکش منیلا میں قائم ایشیائی ترقیاتی بنک کے دفتر کی جانب سے کی گئی ۔

(جاری ہے)

ورپرالی یچ نے واضح کیا ہے کہ ایشیائی ترقیا تی بنک نے شراکتی فنانسنگ میں دلچسپی ظاہر کی ہے اور تجارتی فنانس کے لیے اے ڈی بی کی سرمایہ کاری سیڈمنی ہوگی۔یہ مشترکہ فنانسنگ عوامی اور نجی شراکت داری کے ذریعہ ہو گی اور اس کے لیے اے ڈی بی پاکستان ریلوے کے منصوبوں کے لیے تجارتی فنانس کی شناخت اور انتظام کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔پاکستان میں اے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹر Xiahong Yang اور وزارت ریلوے کے ڈی جی پلاننگ مظہر علی شاہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں