پنجاب حکومت نے پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا

پیر 19 فروری 2018 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے اندرون شہرمیں واقع وزیر خان مسجد میں منعقد ہونے والی تقریب کے دوران پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پراجیکٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی پراجیکٹ ڈائریکٹر مس شہریار انیس نے بتایا کہ پنجاب ٹورازم سیکٹر اور معاشی ترقی کیلئے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ورلڈ بنک کے اشتراک سے پانچ سالہ پراجیکٹ کے دوران 55ملین ڈالرز کی لاگت سے ٹیکسلا میوزیم، کٹاس راج ٹیمپل، اوچ شریف، گردوارہ روڑی صاحب ، گردوارہ سچا سودا، دربار صاحب اورجنم استھان سمیت ثقافتی ورثے اور تاریخی اور سیاحتی اہمیت کی بنیاد پر منتخب کیے جانے والے آٹھ مقامات کی ویلپمنٹ پر کام کرئے گا۔

صوبائی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے پنجاب ٹورازم سیکٹر کی ترقی کیلئے جامع اصلاحات سے متعلق حکمت عملی پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پنجاب بھرمیں سٹیٹ آف دی آرٹ ٹوازم سروسز کی فراہمی اور نجی شعبہ کی سرمایہ کاری میں معاونت پر ورلڈ بنک اور یونیسکو کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ محمد جہانزیب خان نے کہا کہ اس پراجیکٹ کا مقصد بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ادارے کی استعداد کار میں اضافے کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ سیکٹر کی پارٹنر شپ سے پنجاب ٹورازم سیکٹر کی ترقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروجیکٹ کے تحت پنجاب ٹورازم پالیسی مرتب گئی ہے جوپنجاب حکومت کی ٹورازم سیکٹر کی ترقی کیلئے سنجیدہ کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔افتتاحی تقریب کے میں سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ افتخار علی ساہو اور کنٹری ڈائریکٹر یونیسکو مس ویبکے جانسن نے پنجاب حکومت اور یونیسکو کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط کئے گئے جس کے تحت یونیسکو محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو پنجاب کے ورثے اورمنتخب شدہ تاریخی سائٹس کی حفاظت اور مینجمنٹ کیلئے تکنیکی معاونت فراہم کرئے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں