محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام محکموں کو 25 فروری تک اپنے محکموں کا بجٹ جمع کرانے کیلئے خط لکھ دیا

پیر 19 فروری 2018 22:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے تمام محکموں کو 25 فروری تک اپنے محکموں کا بجٹ جمع کرانے کیلئے خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ خزانہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ر) زاہد سعید سے منظوری کے بعد تمام محکموں کو یہ مراسلہ ارسال کیا گیا۔مراسلے کے مطابق جو محکمہ 25فروری تک اپنے بجٹ جمع نہیں کرائے گا اس کی جگہ محکمہ خزانہ خود بجٹ تیار کر کے اگلے مالی سال 2018-2019 کے بجٹ میں شامل کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں