پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظارہے، شاہین آفریدی

لاہور قلندرز کا حصہ بننے کی بہت خوش اور فخر محسوس کررہا ہوں، ابھرتے فاسٹ بائولر

پیر 19 فروری 2018 22:39

پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظارہے، شاہین آفریدی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2018ء) ابھرتے ہوئے نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستان سپر لیگ کے آغاز کا بے صبری سے انتظارہے۔

(جاری ہے)

17سالہ شاہین شاہ آفریدی جو اس وقت دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے آغاز سے قبل لاہور قلندر ز کے ہمراہ ٹریننگ میں مصروف ہیں ،کا کہنا ہے کہ انہیں لاہور قلندرز کا حصہ بننے کی بہت خوش اور فخر محسوس کررہے ہیں۔

حال ہی میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے انڈر19ورلڈ کپ میں 12وکٹیں لے کر سب کو متاثر کرنے والے شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ لاہور قلندرز ایک حیرت انگیز ٹیم ہے اور اس میں بڑے بڑے نام موجود ہے، ان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈریسنگ روز شیئر کرنا ایک منفرد تجربہ ہے،میں بہت سخت ٹریننگ کر رہا ہوں اور سینئرز نے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں