’ آپ ہمارے آئیڈیل ، ہم نے آپکے ترقیاتی ویژن سے بہت سیکھا ہے،ہمیں آپکا شاگرد ہونے پر فخر ہے‘‘

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان اورانکی کابینہ کے اراکین کا وزیراعلی شہبازشریف کی کارکردگی کو خراج تحسین

پیر 19 فروری 2018 22:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء)گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اوران کی کابینہ کے اراکین نے ملاقات کے دوران وزیراعلی شہبازشریف کے ترقیاتی ویژن اورعوام کی فلاح وبہبود کے مثالی اقدامات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اورکہا کہ آپ نے پنجاب کوترقی کے لحاظ سے پاکستان کا ماڈل صوبہ بنا دیا ہے اورآپ کی محنت اورعوام سے محبت کی مثال پورے پاکستان میں دی جاتی ہے،بلاشبہ آپ نے دن رات محنت کر کے پنجاب کو مثالی صوبہ بنادیا ہے اور آپ کی شاندار کارکردگی کے بدولت ہی پاکستان مسلم لیگ(ن) کو گلگت بلتستان میں کامیابی ملی ہے اورلودھراں میں ہونے والے حالیہ ضمنی الیکشن میں بھی عوام نے آپ کے ترقیاتی کاموں کو ووٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آپ ہمارے آئیڈیل ہیں اورہم آپ کے ترقیاتی ویژن سے بھر پوراستفادہ کررہے ہیں۔ ہم نے آپ کے ترقیاتی ویژن سے بہت کچھ سیکھا ہے اورہمیں آپ کا شاگرد ہونے پر فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ آپ ویژنری لیڈرہیں ،جس کی تعریف پاکستان کے ہر کونے میں ہوتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں