سیف سٹی اتھارٹی ایپ اور کیمروں کی مدد سے بازیاب ہونیوالے بچوں کی تعداد9 ہوگئی

پیر 19 فروری 2018 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) سیف سٹی کی جانب سے ایک اہم ایپ متعارف کی گئی ہے کہ جس کے ساتھ کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ جاری رہتی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مرید کے سے گم ہونیوالے بچے کو کیمروں کی مدد سے ڈھونڈ لیا، بچے کو سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے پارک میں اکیلا دیکھا گیا، مریدکے کا رہائشی گم شدہ بچہ جسے کیمرے میں دیکھا گیا، پی سی او رانا جنید اور سپروائزرظفر نے بچے کو شفیق آباد تھانے کی حدود میں دیکھا، مانیٹنرگ کی مدد سے بچے کو ڈھونڈ لیا جبکہ پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا بچے کی عمر6 سی7سال ہے اور بچے کو والدین کے حوالے کر دیا ہے واضح رہے کہ سیف سٹی اتھارٹی ایپ اور کیمروں کی مدد سے بازیاب ہونیوالے بچوں کی تعداد9 ہوگئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں