باب پاکستان منصوبہ کیلئے 2 کنسلٹنٹ کی ٹیکنیکل اینڈفنانشل بڈزکھول دی گئیں، پی ایچ اے نے 2کنسلٹنٹ کو شارٹ لسٹ کر دیا

پیر 19 فروری 2018 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) باب پاکستان منصوبہ کیلئے 2 کنسلٹنٹ کی ٹیکنیکل اینڈفنانشل بڈزکھول دی گئیں، پی ایچ اے نے 2کنسلٹنٹ کو شارٹ لسٹ کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق باب پاکستان سب سے بڑا منصوبہ ہے، جس کیلئے اب قومی اور انٹرنیشنل سطح کے ٹیکنیکل کنسلٹنٹ رکھنا ضروری ہے، جس کیلئے پی ایچ اے کی جانب سے بڈ طلب کی گئی تھی جس میں چار سے چھ کمپنیوں نے کاغذات جمع کروائے تھے اور ان میں سے اب دو کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

جس میں نیسپاک اور انور ایسوسی ایٹس شامل میں ، نیسپاک اور انور ایسوسی ایٹس کی بڈزکی ایویلیوایشن شروع کردی گئی ہے دونوں کمپنیوں کے ایک ہفتہ میں ایویلیوایشن فائنل کی جائے گی اور کنسلٹنٹ کو منصوبے کی مکمل لاگت کا2 فیصد بطور فیس دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں