پنجاب اسمبلی ‘نبیلہ حاکم علی نے اوکاڑہ میں تنخواہ مانگنے پر با اثر مالک کی جانب سے ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بانے کیخلاف اسمبلی تحریک التواء جمع کرادی

پیر 19 فروری 2018 22:25

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے اوکاڑہ میں تنخواہ مانگنے پر با اثر مالک کی جانب سے ملازمہ کو شدید تشدد کا نشانہ بانے کیخلاف اسمبلی تحریک التواء جمع کرادی۔با اثر شخصیت کے غنڈے خاتون کو نیم برہنہ کرکے بازار میں گھسیٹے رہے۔بیوہ خاتون کی دو ماہ کی تنخواہ مانگنے پر تذلیل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا اوکاڑہ کے علاقہ دیپالپور میں با اثر شخص اور موجودہ کونسلر کے گھر میں رضیہ بی بی ملازمہ تھی جس نے اپنی دو ماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تنخواہ نہ ملنے پر خاتون کام پر نہ آئی جس پر گڈے شاہ اور اس کے غنڈوں نے رضیہ بی بی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نیم برہنہ کرکے بازار میں گھسیٹے رہے۔لہذا استدعا ہے کہ اس واقعے کی شفاف انکوائری کی جائے اور با اثر ملزمان کیخلاف کاروائی کیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں