حنا پرویز بٹ نے تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی

صوبے بھر کی اہم شاہراہوں پر ریڑھی بان اور کھوکھے والے نے قبضہ کر رکھا ہے یہاں تک فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کرلیا‘قرارداد کا متن

پیر 19 فروری 2018 22:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے تجاوزات کیخلاف میگا آپریشن کرنے کے مطالبے کی قرارداد اسمبلی میں جمع کرادی۔صوبے بھر کی اہم شاہراہوں پر ریڑھی بان اور کھوکھے والے نے قبضہ کر رکھا ہے۔یہاں تک فٹ پاتھ پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔جس کی وجہ سے پیدل چلنے والے کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

انہوں نے مزید موقف اختیار کیا صوبے بھر کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں پر ریڑھی بان اور کھوکھے والوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔جبکہ لاہور شہر میںجگہ جگہ فٹ پاتھ پر انہوں نے قبضہ کرلیا ہے۔تجاوزات کی بھر کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے۔ماڈل ٹا?ن ،گلبرگ ،لنک روڈ،ایبٹ روڈ ،میکلور روڈ ،لکشمی چوک سمیت تمام بڑے چوکوں میں کئی کئی گھنٹے ان تجاوات کی وجہ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس کی وجہ سے اکثر سکول ،کالج اور دفتر جانے والوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑھتا ہے۔

لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات کرے کہ صوبے بھر میں تجاوات کیخلاف میگا آپریشن کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں