ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیر زمان کو توہین عدالت کے معاملے پر تحریری جواب داخل کرنے کا حکم

عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں ،عدلیہ کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا،مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوگا ‘ شیر زمان

پیر 19 فروری 2018 19:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیر زمان کو توہین عدالت کے معاملے پر تحریری جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا ۔گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد یاور علی کی سربراہی میں پانچ رکنی فل بنچ نے توہین عدالت کے معاملہ کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ بار ملتان بنچ کے صدر شیرزمان عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کی توہین کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوگا ۔ جس پر فاضل عدالت نے شیرزمان کو تحریری جواب عدالت میں داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں