اسحاق ڈار، حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی

کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپائے،بیرون ملک سفر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،بینک اکائونٹس کی غلط تفصیلات فراہم کیں‘ موقف

پیر 19 فروری 2018 19:06

اسحاق ڈار، حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کیخلاف ہائیکورٹ میںدرخواست دائر کر دی گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

(جاری ہے)

اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ریٹرننگ آفیسر نے عدالتی اشتہاری اسحاق ڈار اور کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپانے پر حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے تھے مگر الیکشن اپیلٹ نے کسی قانونی جواز کے بغیر ان کے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔

دونوں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے،بیرون ملک سفر کی تفصیلات فراہم نہیں کیں،بینک اکائونٹس کی غلط تفصیلات فراہم کیں۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں آئین کے آرٹیکل 62اور 63کا اطلاق نہ کئے جانے پر اسحاق ڈار اور حافظ عبدالکریم کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں