نواز شریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات

عوام کو جوابدہ ہیں ،فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ‘ سابق وزیر اعظم کی گفتگو

پیر 19 فروری 2018 19:06

نواز شریف سے گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ کی قیادت میں وفد کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے گلگت بلتستان کے گورنر میر غضنفر علی خان اور وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن کی سربراہی میں وفد نے جاتی امراء رائے ونڈ میں ملاقات کی ۔ملاقات کرنے والوں میں ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ کے اراکین شامل تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی ۔

نواز شریف نے کہا کہ ہم عوام کو جوابدہ ہیں اس لئے فلاح و بہبود کے منصوبوں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے ۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ پاکستان کا سوفٹ امیج بھی اجاگر ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں