سماجی انصاف کا عالمی دن (کل )،مادری زمان کا عالمی دن کل منایا جائیگا

پیر 19 فروری 2018 18:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی انصاف کا عالم دن ( ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس ) کل بروز منگل کو منایا جائے گا جبکہ مادری زبان کا عالمی دن ( انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے ) کل بروز ہفتہ کو بھرپور طریقے سے منایا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 26نومبر 2007ء کو ہر سال 20فروری کو ورلڈ ڈے آف سوشل جسٹس کے انعقاد کی منظوری دی تھی جبکہ پہلی بار سماجی انصاف کا عالمی دن 20فروری 2009ء کو منایاگیاتھا۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت سے سیمینارز ، کانفرنسز، مذاکروں ، مباحثوں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیاجائیگا اور معاشرے میں سماجی انصاف کی اہمیت اور اس کی افادیت کے بارے میں تفصیلی اظہار خیال کیاجائیگا۔ جبکہ 17 نومبر 1999ء کو یونیسکو نے انٹرنیشنل مدرز لینگوئج ڈے منانے کیلئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قرار داد منظور کروائی تھی جس کی روشنی میں 21 فروری سال 2000ء کو پہلی بار مادری زبان کا عالمی دن منایا گیا تھا۔ اس دن کی مناسبت سے بھی خصوصی واکس ، سیمینارز ، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں