نوازشریف کا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کئے جانے کا بیانیہ لوگوں کو سمجھ آ چکا ہے ،ْ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کا فیصلہ کمزور فیصلہ تھا، رانا ثناء اللہ

پیر 19 فروری 2018 18:40

نوازشریف کا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کئے جانے کا بیانیہ لوگوں کو سمجھ آ چکا ہے ،ْ عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کا فیصلہ کمزور فیصلہ تھا، رانا ثناء اللہ
لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نوازشریف کا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کئے جانے کا بیانیہ لوگوں کو سمجھ آ چکا ہے ،ْ اس کو دیکھ کر عمران خان بھی کہہ چکے ہیں کہ عدلیہ کا فیصلہ کمزور فیصلہ تھا،ْ مسلم لیگ (ن) کے ہر کارکن کو نواز شریف کی قیادت اور رہبری پر مکمل اعتماد ہے۔

پیر کو پنجاب اسمبلی کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ووٹ کی حرمت اور پارلیمینٹ کے تقدس کے لئے نوازشریف کی تحریک کامیابی سے ہمکنار ہو گی ،ْ مسلم لیگ (ن) کے ہر فرد کا محمد نوازشریف کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے ،ْ منفی ہتھکنڈوں سے یہ چیزیں کم نہیںہوتیں بلکہ ان میں مزید شدت آتی ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ آئین کے مطابق پارلیمینٹ سپریم ادارہ ہے جسے پاکستان کے 21 کروڑ عوام منتخب کرتے ہیں ،ْ اگر ایک ادارہ دوسرے اور دوسرا ادارہ تیسرے کے اختیارات سے تجاوز کرے گا تو پھر اس طرح کیسے نظام چلے گا ،ْ انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ عوام کی جے آئی ٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ ریفرنسز میں نوازشریف ،ْ مریم نواز ،ْکیپٹن (ر) صفدرکے خلاف کوئی ثبوت نہیں مل سکا ،ْ آئندہ انتخابی مہم میں اس سلسلہ میں عوام کو بتائیں گے ۔عمران خان کی شادی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کو شادی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ شادی ایک مقدس بندھن ہے ،ْ تاہم ہر کام کیلئے ایک وقت ہوتا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں