ٹھٹھرتی سردی میں جوتوں کے ڈھیر پر سوئے معصوم بچے نے سب کو آبدیدہ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 18:20

ٹھٹھرتی سردی میں جوتوں کے ڈھیر پر سوئے معصوم بچے نے سب کو آبدیدہ کر دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)ٹھٹھرتی سردی میں جوتوں کے ڈھیر پر سوئے معصوم بچے نے سب کو آبدیدہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ہر ملک میں بچوں کی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں بچوں کو سکول بھیجنے کی بجائے ان کو کام پر لگا دیا جا تا ہے۔اس طرح کے بہت سارے واقعات سامنے آتے ہیں جن میں دیکھنے کو ملتا ہے کبھی کوئی بچہ کوڑا کرکٹ اکھٹا کر رہا ہے تو کبھی کوئی بچہ اپنے گھر والوں کا پیٹ بھر نے کے لئے سخت سردی میں گرم انڈے بیچ رہا ہے۔

اسی طرح ایک اور بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بچہ جوتوں کے ساتھ لیٹا ہوا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ بچہ لاہور میں سٹیشن پر جوتے بیچتا ہے اور اس کی والدہ اس کو سٹیشن پر چھوڑ جاتی ہیں اور شام ہونے پر گھر واپس لے جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

اور یہ بچہ سارا دن جو کمائی کرتا ہے اس سے گھر کا گزارا ہو جاتا ہے۔ لیکن بچہ جس معصومیت سے جوتوں کے ڈھیر پر سو رہا ہے اس نے دیکھنے والوں کو آبدیدہ کر دیا ہے۔

مقام افسوس ہے جس عمر میں بچے کو سکول بھیجنا چاہئیے اس عمر میں اسے گھر کی کفالت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔جس سے پتہ چلتا ہے کہ ہمارے ملک میں غریبی اور بے روز گاری کس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پیٹ بھرنے کے لئے بچوں کو کام پر لگا دیا جاتا ہے۔ بچے کی اس تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی سی عمر میں بچے کو کام پر لگا دینا ظلم ہے۔
ٹھٹھرتی سردی میں جوتوں کے ڈھیر پر سوئے معصوم بچے نے سب کو آبدیدہ کر ..

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں