ْ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان کے ٹریفک ہیڈ کوارٹر تبادلہ کے موقع پر اعزازی تقریب کا انعقاد

پیر 19 فروری 2018 18:23

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور ایس ایس پی رائے اعجاز احمد کے دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان کے ٹریفک ہیڈ کوارٹر تبادلہ کے موقع پر اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا انعقاد محمد عرفان کی خدمات کو سراہنے کیلئے کیا گیا، اس موقع پر آفس سپرنٹنڈنٹ برانچ کے تمام سٹاف اور نئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک محمد شفیع بھی موجود تھے،سی ٹی او رائے اعجاز احمد نے کہا کہ دفاتر میں آنے والے ہر شہری کیلئے آسانی پیدا کرنا عین عبادت ہے،کسی بھی فائل کا حتمی فیصلہ کروانے میں 24 گھنٹے سے زائد وقت نہ لیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس شہریوں کی خدمات اور ملازمین کے محکمانہ معاملات احسن طریقے سے نمٹانے کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عرفان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں