اوپی سی کی کاوش سے سمندرپار پاکستانی کو 14 کروڑ روپے مالیت کے چیک مل گئے

پیر 19 فروری 2018 17:50

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کاوش سے سمندرپارمقیم پاکستانی کو 14 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چیک مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی ،شاہین خالدبٹ اورکمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم محمد شعیب نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے ایک پارٹی کو کاروبار کیلئے 14کروڑ20لاکھ روپے دئیے جس نے معاہدے کے مطابق انہیں منافع ادا کرناتھا لیکن تین سال گزرنے کے باوجودمنافع کی رقم ادا نہیں کی جارہی، یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کوریفر کی گئی جس کے ارکان خصوصاً ایڈیشنل ڈی جی اوپی سی،ڈی آئی جی آغا محمدیوسف کی کوششوں سے دوسری پارٹی نے 14 کروڑ20 لاکھ روپے کے چیک محمد شعیب کے حوالے کر دئیے ہیں،شاہین خالد بٹ اورافضال بھٹی نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں