یونیورسٹی ایڈن بر گ بر طانیہ سے دو ما ہرین ڈاکٹر ٹمو تھی کو نیلے اور ڈاکٹر عمر نوید چوہدری کا ویٹر نری یونیورسٹی لا ہورکا دورہ

پیر 19 فروری 2018 17:50

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) روز لن انسٹیٹیو ٹ،یونیورسٹی ایڈن بر گ بر طانیہ سے دو ما ہرین ڈائر یکٹر انٹر نیشنل ویٹر نری ویکسی نو لو جی نیٹ ورک ڈاکٹر ٹمو تھی کو نیلے اورریسرچ سا ئنسدان ڈاکٹر عمر نوید چوہدری نے یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے ڈیپا رٹمنٹ آف پیرا سا ئٹا لو جی کا دورہ کیا،اپنے ایک ہفتہ پر محیط دورہ کے دوران وہ ویٹر نری یونیورسٹی کے پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ کے ساتھ مو یشیو ں میں پا ئی جانے والی تھیلیری او سز بیماری اور اینتھلمنٹک ڈر گ کے خلا ف مز احمت سے متعلقہ اشتراک پر مبنی معاہدہ بھی کر یں گے،ڈاکٹر عمر نوید چوہدری ویٹر نری یونیورسٹی کے پرا نے طالب علم بھی ہیں جنہو ں نے اسی ادارے سے ڈی وی ایم اور پیرا سا ئٹا لو جی ڈیپا رٹمنٹ سے ایم فل کی ڈگر ی حا صل کی اور روز لن انسٹیٹیو ٹ اور ویٹر نری یونیورسٹی لا ہور کے ساتھ تحقیق سے متعلقہ تعلقات کو استوار کر نے اور یونیورسٹی کے طلبہ کی ٹر یننگ کیلئے سیمینار، کانفر نس کا انعقاد کروانے میں بھی اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں