ویٹرنری یونیورسٹی میں آل پا کستان انٹر ورسٹی با ڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے مقا بلو ں کاانعقاد

پیر 19 فروری 2018 17:50

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور میں ہائرایجو کیشن کمیشن اسلام آباد کے اشتراک سے آل پا کستان انٹر ورسٹی با ڈی بلڈنگ چیمپئین شپ کے مقا بلو ںکا انعقاد ہوا،چیمپئین شپ میں پاکستان بھر کی 18 یونیورسٹیوں سے آئے کھلا ڑ یو ں کی بڑ ی تعداد نے حصہ لیا، یو نیورسٹی آف سینٹر ل پنجاب نے 116پوا ئنٹس حا صل کر کے پہلی پو زیشن ،یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور نے 73پوا ئنٹس اور 3 گولڈ میڈلزجیت کر دوسری پو زیشن جبکہ پنجاب یو نیورسٹی کی ٹیم نے 73پوا ئنٹس اور ایک گولڈ میڈل جیت کر تیسر ی پو زیشن حا صل کی، اختتا می تقریب کی صدارت ویٹر نری یونیورسٹی کے پرو وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعو در با نی نے کی اور تن سا زی کے مقا بلو ں میں جیتنے وا لے کھلا ڑیو ں کے در میان انعا می ٹر افیا ں تقسیم کیں،قبل ازیں چیمپئین شپ کی افتتا حی تقریب کی صدارت ویٹر نری یونیورسٹی کے رجسٹرار سجاد احمد نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں چیئر مین سپو ر ٹس بورڈڈاکٹر رانا محمد ایو ب اور ڈائر یکٹر سپو ر ٹس را نا امجد اقبال کے علاوہ فیکلٹی ممبران ، طلبہ اور پاکستان بھر کی جامعات سے کھلا ڑ یو ں کی بڑ ی تعداد اُ س مو قع پر مو جود تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں