صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، پرویز ملک

پیر 19 فروری 2018 17:40

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء)وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں عالمی سطح پر دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،وہ پیر کے روزفیروزپور روڈ انڈسٹریل اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر کے سابق ایگزیکٹو ممبر میاں عبدالرزاق سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے، ادیب اقبال شیخ اور دیگر صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے، ملاقات میں صنعتوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

پرویز ملک نے کہا کہ صنعتوں کی ترقی اور صنعت سازی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے کیونکہ معیشت کو ترقی دینا حکومت کا مقصد ہے، انہوں نے کہا کہ صنعتوں کے مسائل حل کرنے اور انہیں عالمی سطح پر دیگر ممالک کا مقابلہ کرنے کے قابل اٹھانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، میاں عبدالرزاق نے ایکسپورٹس میں اضافے کیلئے وزیرتجارت کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صنعتکاربھی ترقی کیلئے حکومت کا ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کو بجلی و گیس کی بلاتعطل فراہمی یقینی بناکر اور ان کی قیمتوں میں کمی لاکر ریلیف دیا جائے، اس سے صنعتوں کی ان پٹ کاسٹ بھی کم ہوگی اور پاکستانی پروڈکٹس انٹرنیشنل مارکیٹ میں زیادہ بہتر جگہ بنا پائیں گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں