وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 19 فروری 2018 17:38

وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19فروری 2018ء)وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے سادگی کی نئی مثال قائم کر دی۔تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے وزیر اعظم کی سادگی کی مثالیں دی جاتی ہیں اسی طرح وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی سادگی کی خبریں بھی اکثر سامنے آتی رہتی ہیں۔کچھ روز قبل ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں شاہد خاقان عباسی سادہ سے انداز میں ایک عام سے ہوٹل میں بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔

اس طرح شاہد خاقان عباسی کی ایک اور تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ انتہائی سادہ کپڑوں میں ملبوس ہیں اور ڈرائیونگ لائنسس کے طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔اس تصویر میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو ایک عام ڈرائیونگ سنٹر میں اپنے لائنسس کی تجدید کرواتے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تصویر منظر عام پر آنے کے بعد سو شل میڈیا صارفین کی جانب سے وزیر واعظم شاہد خاقان عباسی کی سادگی کو بے حد سراہا جا رہا ہے۔

ایک صارف کا کہناتھا کہ شاہد خاقان عباسی واقعی سادہ انسان ہیں ،اگر وہ چاہتے تو ان کو وزیراعظم کی حیثیت سے یہ حق حاصل ہے کہ ان کا لائسنس بنانے کے لیے ساری مشینری وزیراعظم کے دفتر میں پہنچا دی جاتی ہے لیکن انہوں نے سادہ ہونے کا ثبوت دیا۔


لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں