اوپی سی کی کاوش سے سمندرپار پاکستانی کو 14 کروڑ روپے مالیت کے چیک مل گئے

برطانیہ میں مقیم محمد شعیب نے ایک پارٹی کو کاروبار کے لیے رقم دی جس نے تین سال سے منافع ادا نہیں کیا تھا

پیر 19 فروری 2018 18:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) اوورسیز پاکستانیز کمیشن(اوپی سی)پنجاب کی کاوش سے سمندرپارمقیم پاکستانی کو 14 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کے چیک مل گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چیئرپرسن اوپی سی ،شاہین خالدبٹ اورکمشنر افضال بھٹی نے بتایا کہ برطانیہ میں مقیم محمد شعیب نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے ایک پارٹی کو کاروبار کیلئے 14کروڑ20لاکھ روپے دیے جس نے معاہدے کے مطابق انہیں منافع ادا کرناتھا لیکن تین سال گزرنے کے باوجودمنافع کی رقم ادا نہیں کی جارہی۔

یہ شکایت مزید کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی لاہور کوریفر کی گئی جس کے ارکان خصوصاً ایڈیشنل ڈی جی اوپی سی،ڈی آئی جی آغا محمدیوسف کی کوششوں سے دوسری پارٹی نے 14 کروڑ20 لاکھ روپے کے چیک محمد شعیب کے حوالے کر دیے ہیں۔ شاہین خالد بٹ اورافضال بھٹی نے بتایا کہ سمندرپار مقیم پاکستانی اپنے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت اوپی سی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں