مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پرٹیک آف کی پوزیشن پر آگیا ہے، (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ

پیر 19 فروری 2018 18:02

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2018ء) تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا، جلد تجارتی مراکز کے دورے بھی شروع کئے جائیں گے، حکومت کی مثبت پالیسیوں کے باعث پاکستان معاشی طور پرٹیک آف کی پوزیشن پر آگیا ہے ، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر محمد علی میاں اور (ن) لیگ ٹریڈرز ونگ کے رہنمائوں زبیر محمود انصاری ، میاں عثمان، بابر محمود اور شاہد نذیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا ، رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ترقی کی ضامن جماعت ہے اور عالمی اداروں کے مثبت اشاریے اس کا منہ بولتا ثبوت ہیں، چین (ن) لیگ کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے سی پیک کی صورت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے جس سے ملک میں ترقی کا نیا دور شروع ہوگا ، انہوںنے کہاکہ معیشت کی ترقی میں تاجروں کا کلیدی کردار ہے اور حکومت اسے سراہتی ہے ، قیادت کی ہدایت پر تاجروں کے دیرینہ مسائل کو نہ صرف حل کیا جارہا ہے بلکہ ان سے از خو د رابطے بھی شروع کر دیئے ہیں ، رہنمائوں نے کہا کہ بہت جلد لاہور سمیت صوبہ بھر کی مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کے دورے بھی شروع کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں