شاہد آفریدی کی عمران خان کو شادی پر مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے‘سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم

پیر 19 فروری 2018 16:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو شادی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ آپ کو شادی کی مبارکباد، آپ کے لئے اور بھابھی کے لئے نیک خواہشات، اللہ آپ دونوں پر اپنا کرم کرے اور آپ کو خوشیاں عطا فرمائے۔ واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گزشتہ روز بشری بی بی سے تیسری شادی کی، اس سے قبل انہوں نے ریحام خان سے شادی کی جو زیادہ دیر نہیں چل سکی جبکہ انہوں نے پہلی شادی جمائما خان سے کی تھی جس سے ان کے دو بیٹے قاسم خان اور سلیمان خان ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں