متروکہ وقف املاک بور ڈ کے ملازمین و افسران کی ترقیوں کا معاملہ حل کرنے ،مزید اپ گریڈیشن و پرموشن کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل

چیف انجینئر کرنل ریٹائرڈ غفور ارشد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ،کمیٹی 15دن میں اپنی حتمی رپورٹ و سفارشا ت تیار کر کے چیئرمین کو پیش کریگی

پیر 19 فروری 2018 16:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بور ڈ کیپٹن (ر)محمد آفتاب نے ملازمین و افسران کی ترقیوں کے معاملے کو حل کرنے اور مزید اپ گریڈیشن و پرموشن کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،بورڈ کے چیف انجیئنر کرنل ریٹائرڈ غفور ارشد کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ کنٹرولر آف اکائوٹنس محمد اختر خان چانڈیو اور محکمہ کے لیگل ایڈوائزرناصر احمد اعوان ایڈووکیٹ ممبران ہوں گے ۔

(جاری ہے)

کمیٹی 15دن میں اپنی حتمی رپورٹ و سفارشا ت تیار کر کے چیئرمین کو پیش کریں گے اس ضمن میں سیکرٹری بورڈ محمد طارق نے آفس آرڈر جاری کر دیا ۔بورڈ ملازمین و افسران نے چیئرمین کے اس اقدام کو خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔کمیٹی کا پہلا اجلاس آئندہ دنوں میں متوقع ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں