عمران خان کی تیسری شادی ٹاک آف دی ٹائون بن گئی

(ن) لیگ کے بعض رہنما اور کارکن پی ٹی آئی کے دوستوں کو مبارکباد دیتے رہے

پیر 19 فروری 2018 16:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2018ء) باضابطہ اعلان ہونے کے بعد تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تیسری شادی ملک میں ہر جگہ موضوع بحث ہے ،(ن) لیگ کے بعض رہنمااور کارکن پی ٹی آئی کے دوستوں کو مبارکباد دیتے رہے ۔ گزشتہ روز سرکاری و نجی دفاتر، تجارتی مراکز اور خصوصاً سیاسی حلقوں میں عمران خان کی تیسری شادی موضوع بحث رہی ۔

(جاری ہے)

بعض لوگوں کا کہنا تھاکہ عمران خان کی شادی ان کی نجی زندگی کا معاملہ ہے اس لئے اسے زیر بحث نہیں لانا چاہیے تاہم سیاسی حلقوں خصوصاً اپوزیشن کی جانب سے اس شادی کو لے کر خوب بحث و مباحثہ جاری ہے ۔ بتایاگیا ہے کہ (ن) لیگ سے وابستگی رکھنے والے رہنمائوں اور کارکنوں جن کی پی ٹی آئی کے لوگوں سے دوستیاں ہیں کی جانب سے فون کر کے اور ملاقاتوں میں انہیں اس شادی پر مبارکبادیں دی جارہی ہیں۔ عمران خان کی تیسری شادی کا سوشل میڈیا پر بھی چرچاہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں