فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے ’مومل شیخ

پیر 19 فروری 2018 17:44

فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے ’مومل شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) اداکارہ وماڈل مومل شیخ نے کہا ہے کہ فلم بینوں کی واپسی اوربحران کے خاتمے کے لئے اچھے موضوعات کاانتخاب کیا جائے اورپڑھے لکھے نوجوانوں کو انڈسٹری میں متعارف کروایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں مومل شیخ نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران میں مسلسل اضافے اورسینکڑوں سینما گھرکی تباہی کی وجوہات کوئی جاننا نہیں چاہتا ، حالانکہ ان کے بارے میں نوجوان فلم میکرز کو ضرور جاننا چاہیے، تاکہ وہ آئندہ ایسی غلطیاں نہ کریں۔ ملک بھرمیں سینما گھروں کی بڑی تعداد موجود تھی، جوکاروبارنہ ہونے کی وجہ سے پٹرول پمپ، پلازے اور دیگر کاروباری مراکز میں تبدیل ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں