ْ لاہور ، گولی چلنے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق، پولیس نے جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن کو حراست میں لے لیا

پیر 19 فروری 2018 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 فروری2018ء) لاہور کے کاہنہ میں گولی چلنے سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی پولیس نے جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واقعہ کاہنہ کے علاقے خادم حسین کالونی میں پیش آیا ،پولیس کا کہناہے کہ 12سالہ لڑکی کی ہلاکت کھیلنے کے دوران بندوق چلنے سے ہوئی،پولیس کو لڑکی کی لاش کے قریب سے بندوق بھی ملی ہے،پولیس نے جاں بحق لڑکی کی بڑی بہن کو حراست میں لے لیاجس سے تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ یہ لاہور میں مسلسل دوسرے روز ہلاکت کا دوسرا واقعہ ہے گزشتہ روز 12 سالہ لڑکے نے گلی میں کھیلتے ہوئے 3 سالہ اسد علی کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں